حیدر آباد دکن(ساریہ نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’فریکے علی‘‘ کی تشہیر کے لیے شارٹ بیچنا شروع کردیئے۔
بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنائی اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں کئی صف اول کے اداکار شامل تھے لیکن اب یہی نامور اداکار شارٹ بیچتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
نواز الدین صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے بازارمیں شارٹ بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ شارٹ بیچتے ہوئے نواز الدین کے ساتھ سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی موجود ہیں جو ان کی مدد کررہے ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی کے مداحوں کو ویڈیو پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’’فریکے علی‘‘میں اپنے کردار سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔