South Asian Regional Information Agency

Worldwide TV channels and Print media network

Worldwide TV channels and Print media network

  • News
  • TEAM
  • ABOUT US
  • Contact Us
  • WEB TV

Articles Business Crime Entertainment History National Others Science Sports Technology Top News Urdu World
  • Articles
  • Business
  • Crime
  • Entertainment
  • History
  • National
  • Others
  • Science
  • Sports
  • Technology
  • Top News
  • Urdu
  • World

Latest News

نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہیں، سپریم کورٹ

پولیس کے کمروں سے دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

طیبہ تشدد کیس میں سابق جج اور اہلیہ کو ایک ایک سال قید کی سزا

ملازمین اور پنشنرز کیلیے بہتر اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب


بجلی کے موجودہ بحران پر 8 سے 10 روز میں قابو پالیں گے، خواجہ آصف


 19 Apr 2017   Posted by admin  1 Comment


اسلام آباد:  (ساریہ نیوز)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا لیکن اس بحران پر 8 سے 10 روز میں قابو پالیں گے۔

ملک میں جاری حالیہ بجلی بحران کے حوالے سے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ درجہ حرارت اچانک بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں گزشتہ اپریل کی نسبت 2700 میگاواٹ اضافہ ہوا ،10 سے 15 روز میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے، اس عارضی بحران پر آئندہ 10 روز تک قابو پالیں گے، کل سے بجلی کی ترسیل میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ یکم مئی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مرمت کی وجہ سے پلانٹ بند ہوئے اور اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 200 میگاواٹ کا ہے، اعتراف کرتا ہوں کہ مارچ میں پلانٹس کی مرمت مکمل ہوجانا چاہئے تھی، گزشتہ 2 سال سے صنعتیں میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، آج بھی انڈسٹریز میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے، جس سے مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے، رمضان المبارک میں سحر وافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے سے صنعتوں میں ایک شفٹ کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا میں نے کبھی 2017 میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات نہیں کی، 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، دسمبر میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائےگا، رواں سال کے آخر تک ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، اگر بجلی سسٹم میں نہ آئی تو میرا گریبان حاضر ہے۔



About The Author

admin



1 Comment

What phuket luxury villa
said 1 year ago

(Reply)



Hi i am kavin, its my first occasion to commenting anywhere, when i read this post
i thought i could also create comment due
to this brilliant post.



Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *




Articles Business Crime Entertainment History National Others Science Sports Technology Top News Urdu World

SARIA News © 2015. All Rights Reserved.