پیرس(ساریہ نیوز)یورپی ممالک میں ہر روز ہزاروں ٹن خوراک ضائع ہوجاتی ہے جسے روکنے کے لئے فرانس میں ایسی ایپ مقبول ہوتی جارہی ہے جو اسے ضائع ہونے نہیں دیتی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آپٹیمئیم نامی ایپ کافی مقبول ہورہی ہے جو مختلف دکانوں کی ایسی چیزیں بیچنے میں مدد کرتی ہے جو جلد خراب ہونے کے باعث ضائع ہوجاتی ہیں۔ اس ایپ کا استعمال اس وقت پیرس کی 100 سے زائد دکانوں میں ہورہا ہے جس کو 20ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاچکا ہے۔
پیرس میں درجنوں بیکریاں اپنی پیسٹریاں ، نگٹس اور پیٹیز جیسی ایسی اشیا جو جلد خراب ہوجاتی ہیں کو آپٹیمئیم کے ذریعے اصل قیمت سے 15 فیصد کم قیمت پر فروخت کررہی ہیں۔ کوئی بھی خرایدار اپنے اسمارٹ فون میں جی پی ایس سسٹم کی مدد سے با آسانی تمام سستی چیزوں کو دیکھ بھی سکتا ہےاور خرید بھی سکتا ہے۔