لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس صدر رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا، جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں شرکا نے برطانوی اخبار کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے شریف خاندان کے خلاف سیاسی انتقام قرار دیا۔ اجلاس میں یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل ہونے پر مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانے اور ممکنہ امیدواروں کی لسٹوں پر بنیادی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یو سی سطح تک کمیٹیاں بنیں گی، کارکن استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب الیکشن کا اعلان ہوگا تو پارٹی کے کہنے پر نوازشریف قیادت کے لیے پاکستان آئیں گے۔