اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ پڑھیں : عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔
1 Comment
Greetings, I think your web site could be having web browser compatibility problems.
When I look at your blog in Safari, it looks fine however when opening in Internet Explorer,
it’s got some overlapping issues. I just wanted to provide you with a quick heads up!
Aside from that, fantastic site!