January 27, 2023

اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق مبینہ طور پر بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آئی ہے جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو عمران خان کی گھڑیاں فروخت کرنے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔

آڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر محیط ہے جس میں دونوں جانب سے سلام و علیک اور خیر خیریت کے بعد بشری بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ بیچ دیں وہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں۔
ایک اور آڈیو لیک جس میں بشری بی بی مرشد اپنے مرید زلفی بخاری کو گھڑی چور کی گھڑیا بیچنے کا حکم دے رہی ہیں اور یہ منافق لوگ ساری دنیا کو چور اور ڈاکو کہتے ہجرت ہیں لیکن آللہ کا اپنا نظام ہے #گھڑیچورپھرپکڑاگیا#تمہارابیانیہجھوٹ_ہے

جواب میں زلفی بخاری گھڑیاں فروخت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ جی مرشد! بھیج دوں میں کردوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com