
ڈی ایچ اے فیز ون میں اسلحہ کے زور پر شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
خداداد کالونی میں گز شتہ ایک ہفتے کے دوران 5لوٹ مار کی واردداتیں عوام پریشان
وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کا عوام کا مطالبہ
کراچی(سا ریہ نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دن بدن مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز ڈی ایچ اے فیز ون میں بینک سے نکلنے والے شہری سے اسلحہ کے زور پر 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ خداداد کالونی میں شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی لے کر فرار ہوگئے خداداد کالونی میں گز شتہ ایک ہفتے کے دوران 3 سے زائد لو ٹ مار کی واردداتیں ہوئی پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی نا اہلی کے باعث کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر لوٹے جا رہے ہیں کراچی کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔