اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ان کے وکلا اور ان کی بیٹی ایمان مزاری بھی موجود تھیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ میں نو اور دس مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہیں، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے، میں نے ہمیشہ سے ہر طرح کے تشدد کی مذمت کی ہے بالخصوص ریاست کی علامت پر حملوں کی جیسا کہ جی ایچ کیو، پارلے منٹ یا سپریم کورٹ، ہم سب کو اس کی بہت زیادہ مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے دنوں میں میری صحت خراب رہی اور ان دنوں میری بیٹی ایمان پریشانی کا شکار رہی جس کی میں نے روتی ہوئی ویڈیوز اڈیالہ جیل میں بھی دیکھیں تو اس کے بعد میں نے آج سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com